حیدرآباد۔24۔فروری(اعتماد نیوز) آج گوا کے جیل کے عہدیداروں نے تہلکہ چیف
ترون تیج پالکے کمرہ سے ایک موبائل فون کو ضبط کر لی۔چنانچہ آج صبح کئے گئے
اچانک تلاشی مہم کے دوران جملہ اس جیل میں 9موبائل فونوں کی نشاندہی کی
گئی۔اس جیل کے سب ڈوزنل مجسٹریٹ گوریش نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کا
آغاز کر دیا گیا ہے۔